پیتل (پٹیل) کو ... ولایت دکن میں دیس مکہ کہتے ہیں اور سرکار اور پرگنہ مدینہ جات اور چکلہ جات سے اوس کو کام سپرد ہوتے ہیں .
(۱۸۷۳ ، مطلع العجائب (ترجمہ) ، ۲۹۸).
ایسے لوگ جو پٹیل (چودھری) اور دیس مکھ (نمبردار) ہوتے تھے موروثی عزت کے باعث سے رسالداروں اور جمعداروں کے عہدوں تک مامور ہوجاتے تھے .
(۱۹۱۰ ، امرائے اہلِ ہنود ، ۱۴۵).
پائگاہوں سے ایک سیڑھی نیچے کوئی سو سَوا سو دوسرے نواب راجہ ، دیس مکھ اور جاگیردار تھے.
(۱۹۶۶ ، شہرِ نگاراں ، ۶۳).
بمبئی میں بہت سے مالی اور دیہاتی عہدے مثل دیس مکھ ، دیس پانڈیہ اور پٹیل اس قسم کے ہیں جن کا معاوضہ ... ان ارضیات کے ذریعے سے دیا گیا ہے جو ابتداًء حکومت نے عطا کی ہیں .
(۱۸۹۹ ، مجموعۂ دھرم شاستر ، ۷۸۴).