پہلے تو راجہ (راجہ گوبند چند) نے میرا بہت سا آدرمان کیا پھر دیس نکالا دیا.
(۱۸۰۱ ، مادھونل اور کام کندلا ، ۵۷).
یا ان کو سُولی دی جائے یا اُن کو دیس نِکالا دِیا جائے.
(۱۹۰۶، الحقوق و الفرائض ، ۲ : ۱۲۶).
یہ زبان (اردو) جو ہندو مسلمان دونوں کے اِتّحاد و یکجہتی سے وجود میں آئی اور ان دونوں کی کوششوں سے بڑھی اور پُھولی پھلی اسے صِرف اس لیے دیس نکالا دیا جارہا ہے کہ وہ اسلامی عہد کی یادگار ہے.
(۱۹۴۷ ، مکتوباتِ عبدالحق ، ۴۱۱).
جس کسو سے کھوٹا کام ہو تو انکے واسطے لکھا ہے کہ دیس نِکالا دیجیے.
(۱۸۰۴ ، بیتال پچیسی ، ۱۲).
ہندوستانی والیانِ ملک کو ہمیشہ یہ امید رہی کہ اب ہم انگریزوں کا بالکل خاتمہ کیے دیتے ہیں جن کی کسی اور طرح سے اصلاح نہیں ہوسکتی اس لیے وہ انگریزوں کو دیس نکالا دینے کیلئے آپس میں بڑا دہشت ناک مِلاپ اور اِتفاق کرتے تھے.
(۱۹۰۴ ، آئینِ قیصری ، ۱۸).
بھارت میں اردو کو دیس نِکالا دے دیا ہے.
(۱۹۸۵، پاکستان میں نفاذِ اردو کی داستانیں ، ۷).
سچ یہ ہے کہ نہ ہر تخلیقی کام لازماً تعلیمی کام ہوتا ہے نہ ہر میکانکی کام کو تعلیم گاہ سے دیس نکالا دینا ہی لازمی ہے .
(۱۹۴۶ ، تعلیمی خطبات ، ۱۹۲).
۱۹۳۶ میں جو ہمارے یہاں عقل کے پُتلے پیدا ہوئے تھے انہوں نے ... تاریخ ، ادبی روایت سب ہی کو دیس نِکالا دے دیا تھا.
(۱۹۵۹ ، علامتوں کا زوال ، ۴۵).