۰۱ ( لفظاً ) کپڑا یا لباس زیب تن کر لینا ، وضع بنانا ، شکل و صورت اختیار کرنا ، کسی بات کو اختیار کر لینا .
سچائی کو بغیر اقرار کئے صرف دل میں رکھنا جھوٹ کا جامہ پہن لینا ہے.
( ۱۸۹۴ ، مفتوح فاتح ، ۲۲۳ ).
بنائی کیا بری گت مے کدے میں بادہ نوشوں نے
ریاض آئے تھے کل جامہ پہن کر پارسائی کا
( ۱۹۳۲ ، ریاض رضوان ، ۲۳ ).
۰۲ ہمہ تن کسی کا مداح ہونا ، کسی کا طرفدار ہونا.
( نور اللغات ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .