کسی جسم کے مطابق لباس تراشا جانا ، لباس زیب تن ہونا ، جسم پر پوشاک چست ہونا ، سجنا ، زیب دینا ، ( مراد ) کسی صفت میں کمال حاصل کرنا .
سرو موزوں تو ہے پر یہ قد و قامت معلوم
قطع تجھ پر ہی ہوا جامہ طرح داری کا
( ۱۷۹۴ ، بیدار ، د ، ۹ ).
ذکر اوج فرس حر سے ہما ہے خامہ
حسن کا قطع ہے اس رشک پری پر جامہ
( ۱۸۹۱ ، تعشق ، براہین غم ، ۶۴ ).
شاہ کی تیغ سدا فاتح و منصور رہے
قطع جس پر بخدا جامہ رعنائی ہے
( ۱۹۲۸ ، سرتاج سخن ، ۱۵ ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .