صَبْر
ِ اَیُّوب / اَیُّوبی
(کس اضا / صف (--- فت ا ، شد ی ، و مع)
امذ
حضرت ایوب علیہ السلام ایک خوشحال نبی تھے ، ابتلائے الٰہی سے مال اور اولاد سب فنا ہوا اور خود کوڑھ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے مگر ان مصائب میں بھی ثابت قدم رہے جس کے صلے میں اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں سے آپ کو خوب نوازا اسی لیے صبر ایوبی کی مثال دی جاتی ہے.
روز اوّل مل چکا تھا صبرِ ایوبی مجھے
دیکھ کر تجھ کو فرشتے یہ امانت لے گئے
(۱۸۷۹ ، توقیع سخن ، ۷۲)
ہرچند علی گڑھ کالج میں ایم اے کلاس ہے مگر اس کے یونیورسٹی ہونے کو صبرِ ایوب اور عمرِ نوح چاہیے.
(۱۹۰۵ ، لکچروں کا مجموعہ ، ۲ : ۵۵۲)
[ صبر + ایّوب (عَلَم) + ی ، لاحقۂ نسبت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .