۱. تسکین دینا ، تسلی دینا ، اضطراب دل دور کرنا ، دلاسا دینا ، ڈھارس بندھانا.
میں صبر دے بھی لوں گا دلِ بیقرار کو
ٹھیرے جو ایک پل وہ تمہاری نظر نہیں
(۱۸۷۸ ، گلزار داغ ، ۱۶۰)
۲. (قدیم) مخاطب کو مہلت دینا ، ٹھہرنا ، جلدی نہ کرنا.
یدی گرم کرتی ہوں ٹک صبر دیو
نہیں یاں تے تمنا لجاتا ہے دیو
(۱۶۴۵ ، قصۂ بے نظیر ، ۳۴)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .