قرآن مجید کو اپنے سر رکھ کر قسم کھانا ؛ قرآن کی قسم دینا .
بوسہ نہیں سونے میں ترے رخ کا لیا ہے
قرآن نہ رکھ عاشقِ دیندار کے سر پر
(۱۸۳۸ ، نصیر دہلوی ، چمنستان سخن ، ۷۲) .
اس بت کو اعتبار کسی بات کا نہیں
قرآن سر پر رکھیے کہ گنگا اٹھائیے
(۱۸۵۴ ، غنچۂ آرزو ، ۱۴۸) .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .