قدر کرنا (رک) کا لازم ، عزّت و احترام ہونا ، قدردانی کی جانا .
صورت ہو ایسی کوئی تو کچھ میری قدر ہو
مُشتاق یار کو بھی کسو کا خدا کرے
(۱۸۱۰ ، میر، ک ، ۸۹۳).
مرتے ہوئی دیکھا ہے برابر کے پسر کو
اس داغ کی قدر آج ہوئی میرے جگر کو
(۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۱: ۳۲۲).
اب قدر ہو رہی ہے خوشا لذّتِ مرض
پرساں ہیں مریضِ محبت کے حال کے
(۱۹۰۶ ، گلکدۂ عزیز ، ۸۹).
کرے کون حقِّ تو کل ادا
نہیں ہے قدر اِنّھم یَزعُمون
(۱۹۶۹ ، مزمور میر مغنی ، ۳۳).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .