۱. سب کی سمجھ میں آنے والا ، جو عام لوگوں کی سمجھ میں آ سکے ، آسان ، سہل (خصوصاً) زبان ، بیان اور اسلوب وغیرہ.
یونانیوں کے زمانے سے یہ خیال چلا آتا تھا کہ فلسفہ کو عام فہم نہ کرنا چاہیے.
(۱۹۰۱ ، الغزالی ، ۲ : ۶۷).
اگر آپ گالیاں ہی دینا چاہتے ہیں تو کم از کم عام فہم گالیاں دیجیئے.
(۱۹۸۲ ، انسانی تماشا ، ۵۰).
۲. مقبول عام ، مشہور (جیسے کوئی رسالہ).
(پلیٹس).
[ عام + فہم (رک) ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .