۱۔ وہ موسم جس میں درختوں سے پتے جھڑ جاتے ہیں ، یہ نومبر سے جنوری تک ہوتا ہے ، پت جھڑ ، خریف ۔
۱۸۲۶ء کے موسم خزاں میں پوشکن ماسکو لوٹا ۱۸۲۸ء میں اس نے رزمیہ نظم ’’ یولتاوا ‘‘ لکھی ۔
(۱۹۸۶ ، دنیا کی سو عظیم کتابیں ، ۷۲۴) ۔
۲۔ (کنایۃً) زوال کا زمانہ ؛ پیری کا زمانہ ؛ بڑھاپا ، ڈھلتی جوانی
(جامع اللغات ؛ علمی اردو لغت) ۔
[ موسم + خزاں (رک) ] ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .