نامہء سیاہ (رک) کا اسم کیفیت ، بداعمالی ، گناہگاری ۔
ہوئی زلف کی یاد میں عمر بسر کہو کیوں نہ ہو نامہ سیاہی کا ڈر
رہے تیرگی گور کی پیش نظر مجھے یاد سوادِ ختن نہ رہا
(۱۸۷۰ ، الماس درخشاں ، ۱۳) ۔
جتنی کمی کہ نامہ سیاہی میں رہ گئی
اُتنی ہی دیر عفو الٰہی میں رہ گئی
(۱۸۸۸ ، صنم خانہء عشق ، ۱۸۹)
[ نامہ سیاہ (رک) + ی ، لاحقہء کیفیت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .