وہ ایک اخبار کے نامہ نگار ہیں
(۱۸۸۰ ، فسانہء آزاد ، ۲ : ۴۳۴)
نامہ نگار صاحب مسز نیڈو کا بیان لے رہے تھے ۔
(۱۹۲۴ ، روزنامچہء خواجہ حسن نظامی ، ۲۱۲)
جن رسائل کی میں خاص نامہ نگار تھی ، ان کے لیے افسانے اور نظمیں لکھنی تھیں ۔
(۱۹۹۰ ، کالی حویلی ، ۲۶۵)
ترکوں کے کسی شہر میں اپنا فرنسی نامہ نگار بنا کر جو جی میں آتا ہے کہہ گزرتے ہیں ۔
(۱۸۹۳ ، بست سالہ عہد حکومت ، ۲۶۷) ۔