۱۔ ایسا نسخہ جو فوراً اثر کرجائے ؛ (مجازاً) مؤثر یا کار آمد ترکیب ۔
ارجن کے جو ہاتھ آگیا یہ نسخہء اکسیر
رگ رگ میں اثر کر گئی اس گیان کی تاثیر
(۱۹۲۵ ، مطلع انوار ، ۱۶۱) ۔
اس لئے یہ کہنا بالکل صحیح ہے کہ بسم اﷲ ایک نسخہ اکسیر ہے ۔
(۱۹۶۹ ، معارف القرآن ، ۱ : ۱۸)
۲۔ سونا یا چاندی بنانے کا نسخہ (اطبائے مشرق کا خیال تھا کہ وہ معمولی دھاتوں سے سونا یا چاندی بنا سکتے ہیں) ۔
خاک پتھر نہ ملے گا جو مقدر میں نہیں
ڈھونڈھے پارس کوئی یا نسخہء اکسیر کوئی
(۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۲۷۵) ۔
[ نسخہ + اکسیر (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .