(لفظاً) دشمن کو نقصان پہنچانے کے عمل یعنی اسم جلالی کا وہ اثر جو دشمن کی بجائے عامل پر پڑ جائے ، (مراداً) دوسرے کو ضرر پہنچانے کی تدبیر میں خود اپنا نقصان ، دشمن کو جس حالت میں مبتلا کرنا چاہیں اس میں خود مبتلا ہو جانا.
چین ابرو نے دکھایا الٹی سیفی کا اثر
یار کا نقش جمالی بھی جلالی ہوگیا
(۱۸۳۶ ریاض البحر ، ۲۹)
دوسرے کیوں ہوں مورد الزام
کر گئی الٹی سیفی کام تمام
(۱۸۹۹ ظریف ، ک ، ۳۸۰:۳)
[ الٹی + ع : سیف (= تلوار + ف : ی ، لاحقہ نسبت)]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .