۱. اپنی سابقہ حالت اور حیثیت کو یاد نہ رکھنا ، اپنے مرتبے سے بڑھ چلنا ، بے ادبی یا زباں درازی کرنا.
بے زری کا ہو بھلا صد شکر منعم کی طرح
آپ کو بھولے نہیں ہیں نشۂ دولت میں ہم
(۱۹۰۷ ، دیوان تسلیم ، دفتر خیال ، ۸۱ ).
۲. اپنے راحت و آرام کی پروا نہ کرنا ، کسی کے تصور میں ایسا محو ہونا کہ خود کو بھول جائے.
جو آپ سے گزرا ہے پہنچا ہے وہی تجھ تک
جو آُ کو بھولا ہے اس نے تجھے جانا ہے
( ۱۹۳۸، سریلی بانسری ، ۱۳۴ ).
۳. اپنے مرنے سے غافل ہو جانا
( ماخوذ : نوراللغات ، ۱ : ۵۹ ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .