( تاریخی ا ُصول پر )


کَیا  

۱. (استفسارِ امر کے لیے) آیا ، چہ.
۲. (استفسارِ شے کے لیے ، حقیقت جاننے کے لیے) حقیقت کیا ہے ، ماہیت یا حیثیت کیا ہے.
۳. کون سا ، کون سی.
۴. کیسا ، کس طرح کا ، کس نوعیت کا.
۵. کس قدر ، کتنا.
۶. کُچھ کا کُچھ ، جُدا ، الگ ، مختلف.
۷. نہ صرف ، نہ فقط ، نہ محض.
۸. (زورِ بیان کے لیے یا کسی عجیب بات کے اظہار کے لیے) بیانیہ کلمہ.
۹. کیوں ، کس لیے ، کس واسطے.
۱۰. (i) (اظہارِ کثرت یا شدّت کے لیے) کس قدر ، کتنا ، بہت زیادہ ، زیادہ سے زیادہ.
(ii) (اظہارِ عظمت کے لیے) تعریف کے قابل.
(iii) (تحسین و آفریں کے لیے) خوب ، عُمدہ ، بہت اچھا.
۱۱. (اظہارِ قلت کے لیے) معمولی ، خفیف ، تھوڑی سی ، کم.
۱۲. کیوں کر ، کیسے ، کس طرح.
۱۳. بہت کُچھ ، سب کُچھ.
۱۴. (اظہارِ نفی کے لیے) نہیں ، کبھی نہیں.
۱۵. (طنزاً) بے حقیقت ، کچھ نہیں.
۱۶. بے اعتباری اور بے وقعتی کے لیے.
۱۷. غرض ، مطلب ، حاصل.
۱۸. کیا مطلب ، کیا غرض ، کیا واسطہ.
۱۹. بے فائدہ ، بے کار ، فضول.
۲۰. سُنی اَن سُنی کر دینے کے موقع پر ، بطور نقل.
۲۱. (تَنفّر ، بے زاری یا لاتعلقی کا اظہار کرنا) مضائقہ نہیں ، پروا نہیں.
۲۲. (کسی بات کے انحصار کے لیے) جیسے ہی ، جونہی ، چون٘کہ.
۲۳. خواہ ، چاہے.
۲۴. کُچھ نہیں.
۲۵. کس طرح ، کس طریقے سے ، کیسے ، کیون٘کر.