یہ نقش ہیں چیچک کے مُنھ پر عرق آلودہ
یا حسن کی صافی سے قطرے کئی چھن نکلے
او شکر لب تِل عرق آلودہ عارض پر نہیں
پی رہا ہے رس شکر خوار گلِ رخسار کا
سخت سردی کے دنِوں میں بھی جبینِ مبارک آلودہ ہو جاتی تھی.
(۱۹۲۳ ، سیرۃ النبیؐ ، ۳ : ۳۰۲).
جنسی حیوانی حرکات والی فلم دیکھ کر مرد کی جبیں عرق آلودہ ہو جاتی ہے.
(۱۹۷۳ ، منٹو نوری نہ ناری ، ۸۲)
وہ عرق آلودہ بال اک دن میں دیکھے تھے سو آہ
سیکڑوں راتیں کٹیں گنتے ہوے تارے ہمیں
ہمیں تو یار کی زلفِ عرق آلود نے مارا
غلط سنتے تھے خالی زہر سے ہے سانپ پانی کا
بعض ایسے واقعات اور روائتیں بیان کیں ہیں جن کو سن کر آنکھیں نیچی اور پیشانی عرق آلود ہو جاتی ہے.
(۱۹۵۳ ، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر ، ۶۰)