ہر چند کہ علاج کی کوشش کی گئی تھی مگر وقت آچکا تھا .
(۱۸۸۷، خیابانِ آفرینش ، ۱۰).
اپنی ایک دوست سے معلوم ہوا جس کے علاج میں تم تین چار روز رہیں .
(۱۹۱۲، گردابِ حیات ، ۷۱).
,, تو کوپی ،، کر علاج سے کچھ فائدہ نہ ہوا .
(۱۹۸۳، جاپانی لوک کتھائیں ، ۸۳).
دوا .
ہے علاج ا س کوں شربتِ دیدار
جو ترے ہجر کا مقیم ہوا
(۱۷۳۹، کلیاتِ سراج ، ۱۵۸).
دستور ہے جو ہوتا ہے زخمی بوقتِ جنگ
اس کا علاج سن٘گِ جراحت ہے بید رن٘گ
(۱۸۷۵، دبیر ، دفترِ ماتم ، ۱۱۸:۴).
۳.(i) کسی خرابی یا دشواری کو رفع کرنے کا عمل ، تدارک ، روک .
جو کرتا ہے سو کر آج ، کچھ بھلا برا ہوا تو پچھیں کیا علاج .
(۱۶۳۵، سب رس ، ۱۲۸).
شیریں لباں کی سخت دلی کا نہیں علاج
فرہاد بھی پتھر سیں سر اپنا پٹک گیا
(۱۷۱۸، دیوان آبرو ، ۹۷).
طوفان ہے تو ہووے بھی اوس کا علاج کچھ
اے نوح میرے اشکِ رواں کا نہیں علاج
(۱۷۸۲، دیوانِ محبت (ق)، ۵۴).
اس کا کیا علاج ہے کہ مجھکو اب ایک لمحہ کا بھی صبر و تحمل شاق ہے .
(۱۸۹۱، بوستان خیال ،۸ ،۲۴۵).
تم نے تو ایسا برا کام کیا جس کا اب کوئی علاج نہیں ہوسکتا .
(۱۹۰۸، صبح زندگی ، ۲۲).
تمنائیں ... برے عمل کرانے لگتی ہیں تو پھر ان کا علاج قانون کے ذریعےکیا جاتا ہے .
(۱۹۸۴، مقاصد و مسائل پاکستان ، ۱۳۷).
(ii) تدبیر ، چارۂ کار .
مغلوں نے کس قدر قس کے نیست ونابود کرنے کے علاج کئے مگر خدا کے بڑھائے کو کون روک سکتا ہے .
(۱۸۸۰، تواریخ عجیب ، ۱۸۴).
ٹوپی یا عمامے کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ لباسِ سر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس کا کوئی علاج کرنا چاہیے .
(۱۹۷۷، اقبال کی صحبت میں ، ۴۶۳).
۴. (مجازاً) سزا ، پاداش ، تعزیر ، مزاج درست کر نے کا عمل .
قائم لگے ہے لوگ ہیں اغیار اس کے ساتھ
بہتر تو ہے جو کیجئے دوچار کا علاج
(۱۷۹۵، دیوانِ قائم ،۴۶).
اس زلف کو جو شانے کی صورت لگائے ہاتھ
ہے تازیانہ ایسے گنہگار کا علاج
(۱۸۲۴، مصحفی ، د ، انتخاب رام پور)، ۷۶).
[ع].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .