سب ستم سارے وہ سامان مصیبت یاد ہیں
ہم ابھی کنج قفس سے مرغ نو آزاد ہیں
سوشلزم کا فلسفہ ۔۔۔۔۔ ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے تمام نو آزاد ممالک کے برسر اقتدار اور حریص اقتدار گروہ کا محبوب نعرہ بن گیا
۔ (۱۹۷۶ ، بنیادی حقوق ، ۱۷)
ترکی ، انڈونیشیا ، مصر اور دوسرے نو آزاد ممالک نے بھی یہی کیا ہے ۔
(۱۹۹۵ ، نگار ، کراچی ، اکتوبر ، ۹۹)
[ نو + آزاد (رک) ]
