( تاریخی ا ُصول پر )


چادَر (فت د) امث  

۱. جسم پر اوڑھنے کا لمبا چوڑا کپڑا .
-
۲. گن٘دھے ہوئے پھولوں کی لڑیوں کا جال جو عرض و طول میں تقریباً دوپٹے کے برابر ہوتا ہے اور اسے مزار پر چڑھاتے ہیں، پھولوں کی چادر .
-
۳. وہ کپڑا جو منّت پوری ہونے پر گوٹے لچکے سے سجا کر مزار وغیرہ پر چڑھاتے ہیں .
-
۴. کفن کے پارچوں میں سے ایک پارچہ ( مجازاً ) کفن .
-
۵. (i) لمبا اور کم چوڑا کپڑا جو پلن٘گ یا فرش پر بچھایا جائے .
-
(ii) لمبا اور چوڑا کپڑا جو بلنْگ یا فرش پر بچھایا جائے .
۶. وہ کپڑا جو میز پر بچھایا جاتا ہے ، میز پوش .
( نورالات )
۷. شال شالی چادر
(نوراللغات ؛ پلیٹس )
۸. چادر ایک پیمانۂ آراضی کا نام ہے جو ۱۲۰ بیگہ کا ہوتا ہے .
( احکام متعلق عطیات ، ۱۵ ) .
۹. پانی وغیرہ کی چوڑی دھار جو اوپر سے نیچے گرے ، آبشار .
۱۰. تالاب وغیرہ کی بالائی سطح ، سطح آب ، تالاب وغیرہ کے کنارے .
-
۱۱. آتش بازی کے ستاروں یا پھولوں کی بارش جو پانی کی چوڑی دھار کی طرح ہوتی ہے اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ بارود سے بھری ہوئی بتیاں یا گولیاں ایک ٹھاٹر میں لٹکا کر اس کے نصب کرتے ہیں اور ایک ساتھ سب کو آگ دکھا دیتے ہیں
-
۱۲. دھات یا مسالے کا بنا ہوا لمبا چوڑا پتر ؛ کسی منجمد یا گاڑھی چیز کا پھیلا ہوا پرت ، جمی ہوئی تہ ، تہ
-
۱۳. کسی چیز کی بالائی سطح .
۱۴. لگاتار گولہ باری کرنا .
( پلیٹس ؛ جامع اللغات ) .
۱۵. چھوٹا خیمہ .