۱. خوف زدہ ہو جانا ، مرعوب ہو جانا ، اپنی غلطی محسوس کر لینا.
سبز پری زرد ہو گئی .
(۱۸۵۳، شرح اندرسبھا ، ۹۴).
۲. شرمندہ ہونا ، خجل ہونا ، خود کو کمتر سمجھنا .
در و دیوار میں تصویریں بنی ہوئی کہ جسکو
مانی بہزاد بھی دیکھیں تو زرد ہو جائیں
(۱۸۹۱ ، بوستانِ خیال ، ۸ : ۵۲۳).
۳. مایوسی اور دلی صدمے کا اظہار ہونا (بالعموم چہرے سے).
زرد رخصت کی گھڑی عارضِ گلگوں ہو جائے
کششِ حسن غمِ ہجر سے افزوں ہو جائے
(۱۹۰۸، بانگِ درا ، ۸۶).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .