بجھی ہوئی شمع ، چراغ جو ٹھنڈا ہو چکا ہو بجھا ہوا چراغ ؛ (کنایۃً) مُردہ ، بے جان
شمعِ کشتہ کے لیے ہے دمِ عیسیٰ آتش
سوزشِ عشق سے زندہ ہوں محبت کے قتیل
(۱۸۵۴ ، ذوق ، د ، ۳۳۹)
فروغِ زندگی کیا روشنی ہو بزمِ امکاں کی
مثالِ شمعِ کشتہ ، بجھ گئی ہے روح انساں کی
(۱۹۴۳ ، لوح محفوظ ، ۶۴)
[ شمع + ف : کشتہ ، کشتن = مارنا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .