۱. کوئی چیز ( تیل ، گھی یا پیٹرول وغیرہ ) جلا کر سیاہ گیس خارج کرانا.
شنٹ کے انجن دُھنواں اُڑاتے آتے ہیں کبھی جاتے ہیں
رنگ برنگے سِگنل ان کو کیا کیا ناچ نچاتے ہیں
( ۱۹۷۸ ، ابنِ انشا ، دل وحشی ، ۵۵)
۲. نالہ و فریاد کرنا .
یہ سوزِ عشق ہے جلتا ہے تن بدن میرا
اوڑا رہی ہے دھنویں آجکل بخار میں روح
(۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۸۳).
۳. مذاق اُڑا دیا .
(۱۸۴۸ ، تاریخِ ممالکِ چین (ترجمہ) ، ۱ : ۱۷۷)
۴. کسی چیز کو ختم کردینا ، مِٹا دینا.
مجھے لینے تو دو بوسے لبوں کے
دھواں کیا کیا اُڑاتا ہوں مسّی کا
(۱۸۶۶ ، فیض حیدرآبادی ، د ، ۷۸).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .