توپ ایسی بناتا ہے کہ جسکے گولہ کے روبرو اگر کوہ آہنی ہو دھنواں دھار نظر آتا ہے.
(۱۸۴۵ ، پالی گلاٹ ، ۸۵)
۲. نہایت سیاہ ، تیرہ وتار ، بہت کالا.
لٹیں زلفوں کی کھینچیں دھواں دھار
کال دیکھ اُن کو جو رہے من مار
(۱۸۹۱ ، حسرت (جعفر علی) ، طوطی نامہ ، ۲۵)
عرق رخسارِ (گلگوں) گلوں پر پسینہ ہے پیمبر کا
دھواں دھار آپ کی زلفیں دھواں ہے مُشک وعنبر کا
(۱۸۴۰ ، شہیدی ، د ، ۲۴)
دوپہر کے وقت دھواں دھار گھٹا پورب سے اُٹھی.
( ۱۹۰۸ ، صبح زندگی ، ۲۰۱)
گھنگھور گھٹا ، فضا دھواں دھار
اور اس سے مِلیں یہ دل کا اِصرار
(۱۹۵۵ ، نبض دوراں ، ۶۹)
۳. (i) (مجازاً) جوش میں بھرا ہوا ، جوشیلا ، زور دار.
فارسی میں وہ دھواں دھار قصیدہ سنو اور
ساتوں دوزخ کو جلا جو کرے بے باق آتش
(۱۸۱۸ ، انشا ، ک ، ۲۲۳).
دُور دُور سے آئیں عورتیں دھواں دھار ہوئیں تقریریں.
(۱۹۱۹ ، جوہرِ قدامت ، ۱۵۷)
بڑی دھواں دھار تقریریں ہوئیں .
(۱۹۸۶ ، جُوالا مُکھ ، ۲۳۷)
(ii) زوردار ، جھڑی لگانے والی گھٹا ، بارش.
یہاں لوگ سارے ترستے ہیں بیگم
دھواں دھار بارش ہے لاہور میں
(۱۸۷۱ ، عبیرِ ہندی ، ۲۴).
ننّھی ننّھی پُھوار میں بِھیگنے سے .
(۱۹۸۶ ، اردو گیت ، ۲۶۴) .
(iii) مسلسل ، بغیر وقفہ کے ، شدّت سے.
انگریزی فوج کے اسقدر قریب آ جانے پر اس کی دھواں دھار گولہ باری کچھ کارگر نہ ہوئی.
(۱۸۹۹ ، محارباتِ مصر و سوڈان ، ۲۲).
(iv) شدید ، بھرپور .
رعایا کے گھرگھر پر دھواں دھار چھائے ہوئے تھے.
(۱۸۸۳ ، دربارِ اکبری ، ۵۶).
اس غضب کا دھواں دھار حملہ کیا کہ دشمن بدحواس ہو کر بھاگا.
(۱۹۳۵ ، عبرت نامۂ اندلس (ترجمہ) ، ۳۶۳).
۴. (i) چمکیلا ، بھڑکدار ، چھمکتا ہوا ، دمکتا ہوا.
مجھے چاہیئے ہے دھواں دھار جُوتا
کوئی لا دے انّا طرح دار جُوتا
(۱۸۳۵ ، رنگین (دیوانِ رنگین و انشا ، ۲۲)).
(ii) آراستہ و پیراستہ ، مُزیّن ؛ غضب ناک.
مسی مل کے کاجل لگا کر چلے ہو
کہاں تم دھواں دھار اے جان بنکے
(۱۸۵۶ ، کلیاتِ ظفر ، ۴ : ۱۶۷).
۵. پُدرد ، غمگین.
اسکی حسرت کا اثر اس حرمان نصیب سے دریافت کرو جسے اسکے گل کرنے کی کوشش میں پُرسوز اور دھواں دھار آپس کھینچتے صبح ہو ہو گئی ہے.
(۱۹۲۳ ، مضامین شر ، ۱ : ۱۲۸)
اس سے مِل کر مجھے بڑی خوشی ہوئی مگر یہ خوشی ویسی مکمل نہ تھی جیسی کہ ہوا کرتی ہے آج ایک عجیب قسم کے غم سے دھواں دھارمعلوم ہوتی ہے.
(۱۹۶۹ ، انفسانہ کردیا ، ۴۸)
۶. بے حساب ، بہت زیادہ.
رنگیں کو تعصّب سے تبّریٰ سے بری رکھ
دے عشق اماموں کا دھواں دھار خُدایا
(۱۸۰۰ ، دیوان ریختہ ، ۲۹)
[ دھواں + دھار (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .