محبوب کا غم ، غمِ عشق ، عشق کا روگ ، محبوب کی جدائی کا صدمہ ، معشوق کی جدائی کا غم .
تصویر کے دورُخ ہیں جاں اور غمِ جاناں
اک نقش چھپانا ہے اک نقش دکھا نا ہے
(۱۹۳۴، شعلۂ طور ، ۸۰) .
تیرے ہی غم سے غمِ جاناں کی قیمت بڑھ گئی
تیرے ہی غم نے غمِ دوراں کو ارزاں کر دیا
(۱۹۸۷، بوئے رسیدہ ، ۳۴) .
[ غم + جاناں ( رک ) ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .