یکبارگی بڑی سے بڑی مصیبت نازل ہونا ، دفعتاً کسی غم سے دوچار ہونا .
اور بھی ٹوٹ پڑا دل پہ مرے غم کا پہاڑ
گھر کو دیکھوں ہوں تو گویا نظر آتا ہے اُجاڑ
(۱۸۰۹، جرأت ، مراثی جرأت ، ۲۰) .
غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا میری جان پر
آیا مگر نہ حرفِ شکایت زبان پر
(۱۹۰۵، یادگارِ داغ ، ۱۵۲) .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .