اون٘ٹوں کا طویلہ، وہ احاطہ جس میں اونٹ رکھے جائیں.
تھا جو سُوئے شمال قصرِ رفیع
تھا شتر خانہ اس کے پیچھے وسیع
(۱۸۱۰، ہشت گلزار، ۱۶۹).
شتر خانہ بادشاہی میں گرمی جاڑہ برسات دو سو اونٹ بدمست رکھے جاتے تھے.
(۱۹۳۳، فراق، مضامین فراق، ۱۵۵).
داروغۂ شتر خانہ کو حاضر کیا جائے.
(۱۹۸۵، طوبیٰ، ۴۹۱).
[ شتر + خانَہ (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .