غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).
جذب ہے کس بلا کا آنکھوں میں
دل کھنچا جاتا ہے نگاہ کے ساتھ
(۱۸۸۶، دیوان سخن، ۱۷۶).
وہ کیا جانیں کہ رات کیسی تھی اور چاندی کس بلا کی تھی اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کس طرح چھینٹے دے دے کر انہیں ہوشیار کررہے تھے.
(۱۹۲۳، شرر، ۱ ، ۱ : ۲۰).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .