عہدے سے تیرے ہم کو بر آیا نہ جائے گا
یہ ناز ہے تو ہم سے اُٹھایا نہ جائے گا
مجھ سے اُس لونڈی کا حال سنیے کہ کیا کیا اُس کے ناز میاں اُٹھاتے ہیں ۔
(۱۸۸۲ ، طلسم ہوش ربا ، ۱ : ۷۵۰) ۔
میں جہاں جاؤں گا سب کو میرے ناز اُٹھانا پڑیں گے ۔
(۱۹۵۴ ، شاید کہ بہار آئی ، ۳۹) ۔
خوباں کے ناز اُٹھانے کو اُن کا یارا نہ تھا ۔ ۔
(۱۹۹۰ ، قومی زبان ، کراچی ، مارچ ، ۳۲)