ناز و نعم کا پروردہ ، لاڈ پیار میں پلا ہوا ، اللہ آمین سے پرورش کیا ہوا ۔
کہ اس سن میں تھا اک برادر میرا
دل و جاں بہت ناز پرور مرا
(۱۶۳۵ ، تحفتہ العاشقین ، ۲۰) ۔
تجھ جدائی میں طفل اشک سراج
ناز پرور جو تھا یتیم ہوا
(۱۷۳۹ ، کلیات سراج ، ۱۵۹) ۔
ناز پرور ہے ذرا بھی دل سے بگڑیں گے جو آپ
یہ بھی اپنی زندگانی سے خفا ہو جائے گا
(۱۸۹۱ ، تعشق لکھنؤی ، گلزار تعشق ، ۳) ۔
[ ناز + ف : پرور ، پروردن = پالنا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .