میں پیدا ہوئی ماباپ کے سائے میں ناز و نعمت اور خوشی خرمی سے پلی ۔
(۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۴۷) ۔
پوشاک صاف ستھری پنہا کر اوس کو پڑھواتے ہیں ، ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں ، ناز و نعمت سے پرورش دیتے ہیں ۔
(۱۸۴۷ ، تاریخ یوسفی ، ۱۵۱) ۔
زمانہ جانتا ہے کہ میں نے کس ناز و نعمت سے اس کی پرورش کی ہے ۔
(۱۹۶۳ ، ستون ، ۲۱۲) ۔