موم سے بنا ہوا ؛ (مجازاً) نہایت نازک ، بہت ملائم یا نرم ، موم کے مانند ، کمزور ۔
کیوں تری تھوڑی سی گرمی سیں پگھل جاوے اے جان
کیا تو نین بوجھا ہے عاشق اس قدر بھی موم کا
(۱۷۱۸ ، دیوان آبرو ، ۹۸) ۔
شوق سے گرمی عارض وہ دکھائیں مجکو
موم کا تو میں نہیں ہوں کہ پگھل جاؤں گا
(۱۸۲۴ ، مصحفی ، د (انتخاب ِرامپور) ، ۷) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .