وہ آدمیوں کی جھوٹی بناوٹ کی تکالیف کو جب دیکھتے ہیں تو ان کا دل موم کی طرح پگھلتا ہے ۔
(۱۸۹۱ ، محاسن الاخلاق ، ۵۷۸) ۔
لالی نے اس کی ذات میں دلچسپی لے کر اظہار ہمدردی کیا تو وہ موم کی طرح پگھل گئی ۔
(۱۹۷۸ ، جانگلوس ، ۲۷۰) ۔
اسے یقین تھا کہ رینا ایک نہ ایک روز موم کی طرح پگھل کر اس کی آغوش میں آگرے گی ۔
(۱۹۸۵ ، کچھ دیر پہلے نیند سے ، ۶۵) ۔