وصالت سے وطن میانے اہے سکھ چین ات پن توں
ہوکو سلطان سوں باغی نہ کرکے تج وطن ضائع
اب مری عمر کا بقیہ حصہ سکھ چین سے گزر جائے گا .
( ۱۹۵۶ ، چنگیز ، ۵۸ ) .
اس کے دیس میں ہر طرح سے سکھ چین تھا ، ہن برستا تھا .
( ۱۹۸۵ ، خیمے سے دور ، ۶۱ ) .
چار دیواری کے اندر تمام اشجار ... نیم و کریر و برنا و سکھ چین و شریہنہ وغیرہ کھڑے ہیں .
( ۱۸۶۴ ، تحقیقات چشتی ، ۱۱۹۵ ) .
آنگن میں سکھ چین کے درخت پر چڑیاں بیٹھی چہکار رہی تھیں .
( ۱۹۷۹ ، ریت کی دیوار ، ۴۰ ) .