وہ مقرر دعا ( بزبانِ عربی) جو عُمر بھر گناہوں سے توبہ کے لیے پڑھی جاتی ہے ، دعائے استغفار.
دعائے توبہ بھی ہم نے پڑھی تو مے پی کر
مزہ ہی ہم کو کسی شے کا بے شراب نہ تھا
(۱۸۷۲ ، مرآۃ الغیب ، ۹۵ ).
قدسیہ بیگم ، نماز تو برابر پڑھا کرتی تھی ، آج دعائے توبہ بھی پڑھی.
(۱۹۳۵ ، بیگماتِ شاہان اودھ ، ۳۴ ).
[ دعا + ے (حرفِ اضافت) + توبہ (رک) ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .