قرض اتارنا (رک) کا لازم ، قرض بے باق ہونا ، حساب کتاب برابر ہونا.
ایک دن میرے پاس آںے سے
پس اُترتا ہے مفت سارا قرض
(۱۸۹۷ ، کلیاتِ راقم ، ۷۹ ).
پینے والوں سے قرض کب اُترا
کب ادا ہم نے دام دام کیا
(۱۹۰۵ ، داغ ، یادگارِ داغ ، ۱۶ ).
وہ آیا تو ... ہم دونوں کے سر سے پرانا قرض اترے گا .
(۱۹۷۵ ، نظمانے ، ۸۷) .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .