اللہ جانے ، پتہ نہیں ، نہ جانے ، لاعلمی کے لیے مستعمل.
بھیا آنند سکھ در جملہ عالم
بیا بن بر خدا معلوم عالم
( ۱۶۲۵ ، افضل جھنجانوی ، بکٹ کہانی ، ۱۶ )
دل کا احوال تجھکو کیا معلوم
کس کا کیا رنگ ہے خدا معلوم
( ۱۸۷۳ ، کلیات قدر ، ۷۸ )
کون جانے وعدۂ فردا وفا ہو جائے گا
آج سے کل تک خدا معلوم کیا ہو جائے گا
( ۱۹۵۷ ، یاس یگانہ ، گنجینہ ، ۲۲ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .