آج کے بعد یہ ماحول ، یہ عہد ، یہ دور سب کچھ ختم ہو جائے گا .
( ۱۹۸۷ ، اور لائن کٹ گئی ، ۱۰ ) .
۲. دنیا .
تب تجھ کو وہ میں د کھلادے
عہد میں منصوری بجوا دے
( ۱۷۹۸ ، سوز ، د ، ۲۹۴ ) .
توذیح کرے جسکو اسے عہد ہی جانے
قربان میں اس طرح کی قربانی بھی اچھی
( ۱۸۷۰ ، الماس درخشاں ، ۳۳۹ ) .
۳. حکومت یا سلطنت کی مدّت ، اقتدار .
اس شاہ کی سو دوراں دنیا و دیں کوں رُجھا
خوانِ خلیلی احساں اپ عہد میں دکھایا
( ۱۶۱۱ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۱ : ۴۵ ) .
مسلمانوں کی سلطنت ہند کا زمانہ اکبر کے عہد دولت سے ایک اور ہی طور کا شروع ہوتا ہے .
( ۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۵ ، ۱ : ۱ ) .
استاد ۱۶/ شعبان ۱۲۴۴ ہجری روز دوشنبہ کو عہد نصیرالدین حیدر بادشاہ اودھ میں بیت السلطنت لکنو میں پیدا ہوئے .
(۱۹۱۰ ، مکاتیب امیر مینائی ، ۱۲) .
عہد محمد شاہی میں عیاشی اور رنگینی بہت بڑھ گئی تھی .
( ۱۹۸۷ ، قومی زبان ، کراچی ، جولائی ، ۵۹ ) .
۴. قول و قرار ، قسم ؛ وعدہ .
تمام گنج ہور شہر تیرا اہے
یہی عہد تجھ سات میرا اہے
( ۱۶۴۹ ، خورنامہ ، ۵۸۴ ) .
جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہم
سو اس عہد کو اب وفا کر چلے
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۳۴۴ ) .
عہدِ نااستوار کیا کرنا
حرفِ بے اعتبار کیا کہنا
( ۱۸۸۴ ، دیوان صفی ، ۸ ) .
عہد کو پورا کیا کرو کہ اس کی بازیرس ہوگی .
( ۱۹۲۳ ، سیرۃالنبیؑ ، ۳ : ۴۱۸ ) .
خیر اب کیسی شکایات ، مگر عہد کرو
اب مجھے آئشِ غم میں نہیں تڑپاؤ گے
( ۱۹۸۴ ، سمندر ، ۶۷ ) .
۵. باہمی فیصلہ ، معاہدہ ، باہمی اقرار .
صلح کو تو راجہ نے قبول کرلیا اور یہ عہد ہوا کہ باد شاہی خطبہ و سکّہ جاری ہو .
( ۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۵ ، ۱ : ۳۰۷ ) .
وہ کبھی عہد و اقرار کی خلاف ورزی بھی کرتا ہے ، ابوسفیان ، ابھی تک تو نہیں ، لیکن اب جو معاہدہ ہوا ہے دیکھیں وہ اس پر قائم رہتا ہے یا نہیں .
( ۱۹۲۳ ، سیرۃالنبؐی ، ۳ : ۲۰۵ ) .
عہد اس صورت میں مماملہ اور معاہدے کو کہا جاتا ہے جو دو شخصوں کے درمیان طے ہو جائے .
( ۱۹۶۹ ، معارف القرآن ، ۱ : ۱۱۳ ) .
[ ع ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .