کسی مشکل کام کا فوراً ہونا ؛ دشوار کام کا آسانی سے ہو جانا۔
کھاتے ہی حمل کا ڈھنگ پایا
سرسوں سا ہتھیلی پر جم آیا
(۱۸۳۸ ، گلزار نسیم ، ۴۳) ۔
نئی بات کو رواج دینا ہمیشہ دقت طلب ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ ہتھیلی پر سرسوں کہیں جم سکتی ہے ۔
(۱۹۰۹ ، حرز طفلاں ، ۱۳) ۔
تم عقل سے کام لے کے سمجھو بچو!
جمتی ہے ہتھیلی پہ کہیں بھی سرسوں(کذا)
(۱۹۴۰ ، تحفہ احسن ، ۲۶) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .