رمضان کے چند اخیر دن گوشۂ عزلت اور زاویۂ تنہائی میں بسر ہوتے تھے.
(۱۹۳۵ ، سیرۃ النبیؐ ، ۵ : ۴۴).
۲۔ (اقلیدس) وہ کونا جو دو خطِ مُستقیم کے ایک نقطے پر مِلنے سے پیدا ہو۔
اس قسم کے مقدمات میں لفظ زاویہ مُرَوَج ہے.
(۱۸۳۷ ، ستۂ شمیسہ ، ۱ : ۱۲).
حسن کو ہندسہ میں کمال تھا اور بہت سے مسائل ایجاد کیے تھے جن میں سے ایک زاویہ کا تین مساوی حِصّوں میں تقسیم کرنا ہے.
(۱۸۹۸ ، مقالاتِ شبلی ، ۶ : ۲۴).
مُثلّث کے تینوں زاویوں کے لئے لازم ہے کہ دو قائموں کے مساوی ہوں۔
(۱۹۴۰ ، اسفارِ اربعہ (ترجمہ) ، ۱ ، ۲ : ۸۲۳).
حسن نے ... علم ہندسہ ... کی کتابوں میں صرف اقلیدس کے چھ مقالے پڑھے تھے لیکن یا اینہمہ چند ایسے مسائل ایجاد کیے جن کی طرف قدماء کا ذہن بھی نہیں پہنچتا تھا انہی مسائل میں زاویہ کا تین مساوی حِصّوں میں تقسیم ہونا ہے.
(۱۸۵۳ ، حکماءِ اسلام ، ۱ : ۱۰۳).
۳۔ خلوت گاہ ، گوشہ ، کنج تنہائی.
خُدا کا فضل رہا زاویہ نشینوں پر
کبھی نہ قُطب نے مانندِ ماہ گردش کی
(۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۱۰۵).
ہر جگہ اُن کے تکیے یا خانقاہ یا زاویے دیکھنے میں آتے ہیں.
(۱۸۸۱ ، کشّاف اسرار الشمائخ ، ۲۷۴).
شیخ نے آخر زندگی میں شہر سے باہر ایک زاویہ بنوا لیا تھا ، رات دن وہیں رہتے تھے.
(۱۹۰۷ ، شعر العجم ، ۲ : ۴۹).
چنانچہ اُس نے باغ کی سیر کی اور بیس دن کے بعد اپنے زاویہ کو واپس پہنچا۔
(۱۹۱۹ ، تاریخِ اخلاقِ یورپ (ترجمہ) ، ۲ : ۱۰۸).
۴۔ (مجازاً) نظریہ ، اندازِ فکر.
اس اعتبار سے فن کے ساتھ اپنے زاویۂ فن کی صراحت کسی حد تک لازمی ہوجاتی ہے.
(۱۹۵۹ ، نبضِ دوراں ، ۱۱).
افسانے کو ایک اور زاویہ سے دیکھا جائے.
(۱۹۸۷ ، کُچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار ، ۱۲۶).
[ ع : ( ز و ی) ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .