( تاریخی ا ُصول پر )


َہوا دار () امذ  

۱۔ خیر خواہ ، بھلائی چاہنے والا شخص ، دوست ، حمایتی ۔
۲۔ خاص ملازم ، خدمت گار ۔
۳۔ طالب ، خواہش مند ؛ (مجازاً) عاشق ۔
۴۔ ایک پالکی کی قسم کی سواری کا نام جو اوپر سے کھلی یعنی بغیر چھت کے ہوتی تھی اور جس کو کہار اُٹھاتے تھے ، تام جھام ۔
۵۔ بادشاہ یا ملکہ کا تخت جس پر بیٹھ کر سیر کو نکلتے تھے اور جسے کہار اُٹھاتے تھے ۔
۶۔ ایک قسم کا ہودہ
(جامع اللغات) ۔
۷۔ بندوق جو ہوا میں دور تک گولی پھینکتی تھی ۔