( تاریخی ا ُصول پر )


َہوا سے باتیں کَرنا محاورہ  

۱۔ نہایت تیزی سے آگے بڑھنا ، سرعت اور جلدی میں ہوا سے مقابلہ کرنا ، تیز رفتار ہونا ؛ بہت تیز دوڑنا نیز نہایت جلد باز ہونا۔
۲۔ گھوڑے یا سواری وغیرہ کا نہایت تیز رفتار ہونا ، کسی چیز کا بہت تیز چلنا یا اونچا اُڑنا ، نہایت چست یا پھرتیلا ہونا ۔
۳۔ بہت چالاک ہونا ، بڑا عیار ہونا ؛ بہت چالاکی اور پھرتی دکھانا
(جامع اللغات ؛ قاموس الفصاحت ، ۹۴) ۔
۵۔ بڑھ بڑھ کر باتیں کرنا ، فضول باتیں کرنا ، لایعنی باتیں کرنا ؛ بے فائدہ کام کرنا ۔
۶۔ کسی مکان کا بہت اونچا یا بلند ہونا
(جامع اللغات ؛ مخزن المحاورات) ۔