شراب کا نشہ چڑھنا ، سکر کی کیفیت ہونا ، نشہ کی کیفیت ہونا .
دوانے ہو گئے سب دیکھ وہ گل کا سا کھل جانا
بہار آتی ہے گویا جب کہ چڑھتی ہے شراب اوس کوں
(۱۷۱۸ ، دیوان آبرو ، ۳۴)
مارے خوشی کے اس کی باچھیں کھل گئیں ، وزیر کو خوب شراب چڑھ گئی اور اس کی زبان بھٹکنے لگی .
(۱۹۴۵ ، الف لیلہ و لیلہ ، ۶ : ۳۶۶)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .