ایسا شربت جس میں نشہ نہ ہو گڑھل اور منقیٰ سے بہ ترکیب خاص بنایا ہوا شربت جو نشہ آور نہیں ہوتا (اس کا ابتدائی نسخہ امام رضا سے منسوب ہے جو انہوں نے خلیفہ ہارون الرشید کو بتایا تھا) ، حضرت امام رضا علیہ السلام کے مجوزہ نسخے کے مطابق موبز منقیٰ سے تیار کیا ہوا شربت جو نشہ سے پاک ہوتا ہے .
اہل محفل خوشی سے پھولے نہیں سماتے ہوں گے دورِ شراب صالحین و مثلث ہوگا .
(۱۸۷۵ ، نسیم میسوری (نواے ادب ، جولائی ۶۲، ۵۱))
شربت گڑھل جس کو شراب صالحین بھی کہتے ہیں .
(۱۹۳۰ ، جامع الفنون (ترجمہ) ، ۲ : ۱۲۸)
[ شراب + صالحین (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .