کسی جگہ چند آدمیوں کا بیٹھ کر شراب پینا ، شراب کا پیالہ ایک کے پاس سے دوسرے اور دوسرے کے پاس سے تیسرے کے پاس جانا ، دور چلنا .
صباح عید ہوئی ساقیا شراب چلے
نہ پیشتر کہیں ساغر سے آفتاب چلے
(۱۸۳۱ ، دیوانِ ناسخ ، ۲ : ۱۳۲)
چلی وصل کی شب شراب اوّل اوّل
اسی نے اٹھایا حجاب اوّل اوّل
(۱۹۳۲ ، بے نظیر شاہ ، کلام بے نظیر ، ۹۷)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .