خرچ بالائی ملے جاتا ہے دست غیب سے
گنج باد آورد ہے اپنے اڑانے کے لیے
۲. خسرو پرویز (شاہ فارس) کے ایک خزانے کا نام (جس کے ہاتھ لگنے کی صورت یہ بتائی جاتی ہے کہ قیصر روم نے ایک خزانہ کشتیوں میں لدوا کر اپنے مقبوجات میں بھجوایا ، اتفاق سے باد مخالف نے کشتیوں کو خسرو پرویز کے لشکر میں پہن٘چا دیا ، خسرو پرویز نے اس پر قبضہ کرلیا اور باد آورد نام رکھا) (عموماً گنج کے ساتھ مستعمل).
باغباں تجھ کو بھی ہے پرویز کی دولت نصیب
موسم گل میں زر گل گنج باد آورد ہے
باد آورد کو زیادہ تر پرانے بخاروں میں جوش دے کر پلاتے ہیں .
(۱۹۲۹، کتاب الادویہ ، ۲ : ۵۵)