ہوا کی طرح تیز رفتار (بیشتر گھوڑے کی صفت میں مستعمل).
بولیا ہوں کہ اے دلدل باد پا
توں یادگار ہے مجکو از مصطفیٰ
(۱۶۴۹، خاور نامہ ، ۳۸۳)
بادشاہ نے اسپ باد پا آہو کے پیچھے ڈالا.
(۱۸۳۸، بستان حکمت ، ۳۲۰)
خود تو محسن شاہ ہیں خاکی نژاد
باد پا موٹر ہے محسن شاہ کی
(۱۹۴۱، چمنستان ، ظفر علی خاں ، ۱۳۶)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .