ان٘دھیاؤ، جھکڑ، وہ ہوا جو بڑی تندی کے ساتھ شور مچاتی ہوئی چلتی ہے.
پچہیں سیدے زانو سوں یک بند پڑا
جو ہے باد صر صر جو رف رف ہوا
(۱۶۹۹، نور نامۂ شاہ عنایت، ۱۸)
زمیں سنگلاخ اور ہوا آتش افشاں
لووں کی لپٹ باد صر صر کے طوفاں
(۱۸۷۹، مسدس حالی، ۱۲)
انقلابات زمانہ کی باد صر صر ان کے اوراق حواس کو پریشان نہیں کرسکتی.
(۱۹۰۶، مقالات شبلی، ۵۰:۵)
[ باد + صر صر (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .