صبح کے وقت قبل طلوع شمال مشرق سے چلنے والی ہوا جو صحت بخش و خوش گوار ہوتی ہے، سحر ، پروا ہوا .
کن طرے کا باس اب باد صباہت بھیج منج
اس دماغ باورے کوں باس دے مسرور تھے
(۱۶۱۱، قلی قطب شاہ ، ک ، ۱ : ۱۱)
مدت سے آشیانہ و گل کی خبر نہیں
پوچھوں چمن کا حال جو باد صبا چلے
(۱۸۳۲ ، دیوان رند ، ا : ۲۰۶)
مہکی ہوئی ہیں کلیاں چمپا ہے عطر افشاں
خوشبو سے ہے معطر باد صبا کا داماں
(۱۹۲۹، مطلع انوار ، ۷۷)
[ باد + صبا (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .