وہ جگہ جہاں مرنے کے بعد انسان پہنچتا ہے ، اِس عالم ہستی کے بعد کا ٹھکانا نیز قبرستان .
گھبرا گیا کشا کشِ ہستی سے اپنا دل
پھر ہم نے راستے عدم آباد کے لیے
( ۱۸۶۵ ، نسیم دہلوی ، د ، ۲۳۵ ).
آ رہی ہے قصر و ایوانِ شکستہ سے صدا
کچھ عدم آباد میں بھی منعمو تعمیر کی
( ۱۹۱۱ ، ظہیر دہلوی ، د ، ۱۴۸ ).
دنیا کی ہوا راس نہ آئے گی کسی کو
ہر سر میں ہوائے دم آباد رہے گی
( ۱۹۵۷ ، باس بگانہ ، گنجینہ ، ۸۱ ).
[ عدم + آباد (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .